انہوں نےاس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کوہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا ۔منموہن سنگھ نے کہاکہ پاکستان سے بات چیت اُُس وقت تک بے معنی ہے جب تک وہ ہندوستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کو نہیں روکتا۔انہوں نے کہا ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ جو بھی اختلافات ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ جہاں تک پاکستان کا سوال ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے ہمارے خلاف دہشت گردی کی کاروائی نہیں ہونے دے گا۔انھوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت، جموں و کشمیر میں ہر اس شخص اور گروپ سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو تشدد کا راستہ چھوڑ دے۔منموہن سنگھ نےماؤنواز باغیوں سے اپیل کی ہے وہ حکومت کے ساتھ بات چیت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110